ابھیشیک کی نئی فلم کیلئے 3 آئیکونک گولڈ ایوارڈ امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے
اداکار نے فلم میں ایک کرکٹ کوچ کا کردار ادا کیا ہے جس سے متاثر ہوکر خاتون کرکٹر دوبارہ چیمئن بن جاتی ہیں
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کو ان کی نئی فلم 'گھومر' کیلئے تین آئیکونک گولڈ ایوارڈ ملے ہیں جس پر ان کے والد لیجنڈری امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔
امیتابھ بچن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے ابھیشیک کیلئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔
لیجنڈری اداکار نے لکھا کہ ان کی دعائیں، تعریفیں اور محبتیں اپنے بیٹے کیلئے ہیں اور وہ ان ایوارڈز کا سب سے زیادہ مستحق ہے۔
انسٹاگرام پو پوسٹ لگتے ہی اداکار کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے مبارکباد کے تبصرے لکھنا شروع کردیئے ہیں۔
ہدایتکار آر بلکی کی فلم 'گھومر' گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہوئی جس میں ابھیشک کے ساتھ سیامی کھیر، شبانہ اعظمی، انگاد بیدی و دیگر شامل ہے۔
'گھومر' کی کہانی ایک خاتون کرکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک انجری کے بعد اپنے خواب کو حاصل کرنے کیلئے بائیں ہاتھ سے کرکٹ کھیلنا سیکھتی ہے۔
ابھیشیک بچن نے فلم میں ایک کرکٹ کوچ کا کردار ادا کیا ہے جس سے متاثر ہوکر خاتون کرکٹر دوبارہ چیمئن بن جاتی ہیں۔