دکی سے اغوا شدہ دو کان کنوں کی لاشیں برآمد دو کان کن تاحال لاپتا

لاشوں کی شناخت بہاء الدین اور شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی، لاپتا کارکنوں کی تلاش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 06, 2024
(فوٹو : انٹرنیٹ)

بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا شدہ دو کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں جب کہ دو کان کن تاحال لاپتا ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے مزدوروں اور کان کنوں کو قتل کیا جارہا ہے، حال ہیں میں قدرتی ایریا سے دو دن قبل کئی کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا تھا آج دو کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت بہاء الدین اور شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دکی قدرتی ایریا سے ہی اغوا ہوئے دو مزید کان کن لاپتا ہیں اور ان کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں