وزیراعظم نوازشریف کا اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کیلئے ساڑھی کا تحفہ

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جون 2014
نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے والدہ کے لئے ساڑھی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا    فوٹو : فائل

نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے والدہ کے لئے ساڑھی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا فوٹو : فائل

نئی دلی: وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی  والدہ کے لئے ساڑھی تحفے میں بھیجی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے لئے ساڑھی کا تحفہ بھیجا   ہے جو دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی دوریوں کو مٹانے کی ایک کوشش ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی ساڑھی سفید کلر کی ہے جبکہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے والدہ کے لئے ساڑھی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد اسے اپنی والدہ کے حوالے کر دیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب کے دوسرے روز دونوں وزرائے اعظم کے درمیان  ہونے والی  ملاقات میں نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کے لئے شال تحفے میں دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔