بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کے لیے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارج کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔