علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے منظور

درخواست میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، سماعت 26 مارچ کو ہوگی


ویب ڈیسک March 12, 2024
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، اوردرخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں