عامر خان کی بیٹی ایرا نے والد کے ساتھ جذباتی تصاویر شیئر کردیں
ایرا خان کی شادی رواں برس نوپور شیکھرے سے ہوئی اور یہ شاہانہ تقریب کئی دنوں تو میڈیا کی زینت بنی رہی
بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی ایرا خان نے والد کے ساتھ جذباتی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ایرا خان کی شادی رواں برس نوپور شیکھرے سے ہوئی تھی اور یہ شاہانہ تقریب کئی دنوں تو میڈیا کی زینت بنی رہی۔
شادی پر موقع پر بنائی گئی مختلف تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے ایرا خان نے عامر خان کو لکھا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں اور عامر خان جلد بوڑھے ہونے والے ہیں۔
اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ عامر خان اس وقت سے ان کے بال خراب کررہے ہیں جب وہ پانچ برس کی تھیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین ان یادگار تصاویر کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور دونوں باپ بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔