بھارت میں خاتون ڈاکٹر کی پُل سے کود کر خودکشی والد کے نام خط

43 سالہ ڈاکٹر کنجل کانتی 8 سال ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں


ویب ڈیسک March 21, 2024
43 سالہ ڈاکٹر کنجل کانتی 8 سال ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر کنجل کانتی لال شاہ نے اچانک ٹیکسی ڈرائیور کو ایک پُل پر رکنے کا کہا اور گاڑی سے اتر کر پُل سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی ڈاکٹر کنجل کانتی 8 سال سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اُن کا علاج بھی جاری تھا لیکن ان کی تکالیف میں کمی نہ آسکی۔

آج صبح وہ گھر سے ٹیکسی پر نکلیں اور سمندر پر بنے اٹل سیتو پُل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کی اطلاع دی۔ خاتون ڈاکٹر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

خاتون ڈاکٹر کی آخری رسومات کے بعد جب ان کے والد اپنی بیٹی کے کمرے میں گئے تو وہاں ڈاکٹر کنجل کانتی کی زندگی کی آخری تحریر ملی جو والد کے نام ہی تھی۔

اس خط میں ڈاکٹر کنجل کانتی نے اپنے والد کو لکھا کہ ڈپریشن نے میری زندگی تباہ کرکے رکھ دی ہے میں اس بوجھ کے ساتھ مزید جی نہیں سکتی اس لیے خودکشی کرنے اٹل پُل جا رہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں