آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  منگل 23 اپريل 2024
جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

راستے میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کا دن ہے بکھرے ہوئے کام سمٹ سکتے ہیں البتہ نزدیکی سفر سے گریز کا دن ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے پارٹنر سے فائدہ حاصل ہو گا آئوٹنگ کا پروگرام بن سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

رشتے داروں کے ساتھ اہم امور پر بات چیت ہو سکتی ہے جس کے نتائج بھی خاطر خواہ حاصل ہو سکتے ہیں ہو سکتا ہے آپ کا کوئی زمین جائیداد کا مسئلہ حل ہو جائے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

جلد بازی میں کئے گئے کام نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اپنے شریک حیات کے ساتھ وقت گزاریں تاکہ گھریلو پریشانیوں سے بچا جا سکے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دوستوں کے ساتھ کہیں جانے کا پروگرام بن سکتا ہے جائیداد کا وہ مسئلہ جو عرصہ دراز سے Pending تھا حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کوئی اچانک رقم مل سکتی ہے ہو سکتا ہے یہ کوئی ڈوبی ہوئی رقم ہو جو عرصہ دراز سے آپ نے کسی کو ادھار کی شکل میں دی تھی آج کا دن رقم کی واپسی کا دن ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

من پسند شخص سے ذرا دور رہیں دھوکا دے سکتا ہے کسی پر حد درجہ اعتبار آپ کو لے ڈوبے گا لہٰذا محتاط رہیں اور خود کو سراب کے پیچھے خوار نہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاست سے وابستہ افراد آج اپنی کامیابی پر یقین رکھیں اور آگے بڑھیں آج آپ کو اہم امور میں کامیابی حاصل ہونے کا چانس ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنی روزمرہ روٹین کو تبدیل کرنے کا دن ہے راہ چلتے ہوئے احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں کوئی دھوکا بھی آج کے دن مل سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مایوسی کے خول سے باہر نکل کر دیکھیں ایک اچھا وقت آپ کا منتظر ہے اپنے کسی دوست کو ہمراز ہرگز نہ بنائیں دھوکا پوری دنیا میں بھرا ہوا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بلاشبہ آپ کے لئے آج کا دن اہم ہے گارمنٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کاروبار میں ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اپنے فیصلے دل سے کرنے کی بجائے دماغ سے کیجئے کیوکنہ بعض اوقات جلدبازی میں کئے گئے فیصلے پرہمیشہ پچھتانا پڑتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔