گھریلو کام کاج میں استعمال ہونے والے کیمیکلز دماغی صحت کیلئے خطرہ 

گھریلو مصنوعات میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو دماغی خلیات کو براہ راست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔


ویب ڈیسک March 27, 2024
[فائل-فوٹو]

ماہرین کے مطابق گھریلو کام کاج میں استعمال ہونے والے بہت سے کیمیکلز جن میں بالوں کی مصنوعات ، فرنیچر اسپرے اور جراثیم کش ادویات شامل ہیں، دماغی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے گھریلو کیمیکلز اعصابی امراض جیسے کہ ملٹیپل اسکلیروسس اور آٹزم کا خطرہ بن سکتے ہیں۔

تحقیق امریکا کے کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے جو کہ نیچر نیورو سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 1,823 عام کیمیکلز کی جانچ پڑتال میں سے 292 کیمیکلز ایک خاص قسم کے دماغی خلیے 'اولیگوڈینڈروسائٹ' کی لیے زہریلے ہیں۔ اولیگوڈینڈروسائٹ وہ خلیے ہیں جو اعصابی خلیوں کے گرد ایک حفاظتی موصلیت پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

مطالعے کے سرکرہ مصنف، ڈاکٹر پال ٹیسار نے نیوز ریلیز میں کہا کہ اولیگوڈینڈروسائٹس کا نقصان ملٹیپل اسکلیروسس اور دیگر اعصابی امراض کی نشاندہی کرتا ہے۔

محققین کی ٹیم میں شامل پروفیسر ڈاکٹر ڈونلڈ اور اسکول آف میڈیسن میں انسٹی ٹیوٹ فار گلیل سائنسز کے ڈائریکٹر روتھ ویبر نے کہا کہ اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کہ گھریلو مصنوعات میں ایسے مخصوص کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو اولیگوڈینڈروسائٹس کو براہ راست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اعصابی بیماری سے منسلک کیمیکلز کے عناصر غیرواضح تھے تاہم یہ حالیہ تحقیق کیمیکلز سے متعلق عناصر کو زیادہ واضح کردیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں