سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2193ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تونہ کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 229400روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے کے اضافے سے 196674روپے ہوگئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔