سینیٹ الیکشن ایم کیو ایم کا ن لیگ اور پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن اور پی پی کے وفد کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات، سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کی حمایت مانگی


ویب ڈیسک April 02, 2024
فوٹو فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم تارڑ، یوسف رضا گیلانی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجودتھے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواران کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں