- آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے
- غزہ میں بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
- آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا
- سی آئی اے پولیس انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
- پنجاب میں 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز برطرف
- آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی
- آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ
- وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، منہ توڑ جواب دیا جائیگا، گورنر کے پی
- نیویارک اسٹیڈیم میں رنز کے طوفان کی پیشگوئی
- بابراعظم کی 38 ویں ففٹی؛ ریکارڈ میں کوہلی کے برابر آگئے
- حیدر آباد؛ ریلوے ٹریک پر علی الصبح زوردار دھماکا
- پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش
- ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن جدت کی جانب اہم قدم ہے، محمد اورنگزیب
- پاکستان، ایگزم بینک میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کا معاہدہ
- دلی کے وزیر اعلیٰ جیل سے رہا، مودی کی آمریت کیخلاف لڑنے کا اعلان
- کابینہ کمیٹی کی نجکاری پروگرام کیلیے 24 اداروں کی منظوری
- سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
- موسم کی مزاحمت کرنے والے پودے اگانے کے لیے لیبارٹری قائم
- خراب کارکردگی دکھانےو الے ٹریڈ افسروں کو عہدوں سے ہٹایا جائیگا، وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
پشاور: خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایتی امیدواروں نے میدان مار لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔
پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کی گئی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چترال کی تحصیل دروش میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فرید جان 10 ہزار 902 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار شوکت الملک 8312 ووٹ حاصل کرسکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان نے 8387 ووٹ لیکر میدان مار لیا جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار حیدر خان میانخیل نے 7888 ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح تنگی میں تحصیل چیئرمین کی نشست پر تحریک انصاف کے حاجی فضل امین 12 ہزار 773 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ قومی وطن پارٹی کے محمد ابراہیم خان 11880 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
کاٹلنگ کی تحصیل میں آزاد (پی ٹی أئی) امیدوار ریاض خان 23573 ووٹ کے ساتھ جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حیدرعلی ایڈوکیٹ نے 20535 ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفے کی وجہ سے خالی ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔