- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
"اے آئی بہت خطرناک ہے"، کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف ایک بار پھر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا شکار ہوگئیں۔
کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں، جیسے کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کاروبار بھی کررہی ہیں۔
اب کترینہ کیف کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ فرانسیسی زبان میں تقریر کررہی ہیں، ویڈیو میں وہ اپنی اور سلمان خان کی فلم ‘میں نے پیار کیوں کیا’ کی سینیئر اداکارہ بینا کاک کے بارے میں بات کررہی ہیں، فلم میں بینا کاک نے سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔
ویڈیو کو اصلی سمجھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کی فرانسیسی زبان میں مہارت کی خوب تعریف کی جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر وائرل
کترینہ کیف کے فین پیج نے بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2019 کی ہے جب کترینہ اور سلمان خان نے ممبئی میں بینا کاک کی کتاب کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی تھی، اصلی ویڈیو میں بھی اداکارہ نے بینا کاک کے بارے میں بات کی تھی جبکہ جعلی ویڈیو میں کترینہ کے الفاظ وہی ہیں لیکن صرف زبان تبدیل کی گئی ہے۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے، اس سے عام انسان سے لیکر مشہور شخصیات تک، ہر ایک کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں بھی کترینہ کیف کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین میں ہالی ووڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کے لباس کو تبدیل کرتے ہوئے نامناسب انداز میں دکھایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔