- دماغی بیماری کو روکنے کے لیے جسم میں موجود ہارمون دریافت
- واٹس ایپ کا پِن میسجز کے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری
- دنیا کی سب سے بڑی وِگ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
- بھارت میں فیس بک نے مسلمان مخالف مواد دکھانے کی منظوری دے دی
- پاک انگلینڈ ٹی20 مقابلے؛ کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟
- انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا، محمد اورنگزیب
- سعودی کابینہ؛ پاکستانی انٹیلی جنس سے تعاون کا معاہدہ منظور
- وزیراعظم کا اس ہفتے دورہ متحدہ عرب امارت متوقع
- ملکی معیشت مسلسل دوسرے سال بھی جمود کا شکار
- وزارت آئی ٹی، سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے، سائبر حملے روکنے کیلیے 20 روپے طلب
- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک اور قابلِ مذمت عمل ہوگا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ججز تقرری آئینی ترامیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے، حکومت نے پچھلے دو برس میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہوتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکمران اداروں کو اس لیے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی مدت ملازمت کے پورے عرصے کے دوران بطور چیف جسٹس جو طرزِ عمل اختیار کیا ہے وہ آئین و قانون کے حوالے سے نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کی بالادستی پر سمجھوتا کر کہ اپنے منصب کی وقعت کو کم کیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی آزادی میں ماورائے دستور اور ماورائے جمہوریت قوتوں کا دروازہ کھولا ہے، جس کے بھیانک اثرات دوررس ہوں گے۔ قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور اس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ہے جس کا معاوضہ چیف جسٹس صاحب کو ایک ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کے لیے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضاعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو۔ پی ٹی آئی اس ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔