- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
- پھیپڑوں میں جاکر کینسر کا علاج کرنے والے مائیکرو بوٹس تیار
- شادی کیلیے نوکری کی شرط، امیدوار نے درخواستِ ملازمت میں اپنا ’حالِ دِل‘ لکھ دیا
- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس؛ حکومت نے صارفین پر250 ارب کا بم گرا دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
- بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
- ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی جاری
- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
کراچی: 2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے بینک میں رقم جمع کروانے والے ملازم کو ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا، ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق 2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے.
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.
ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا، ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی میں بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے.
اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 146/24 بجرم دفعہ 392/397 تھانہ کھارادر میں درج ہوا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔