- کیا سچی بات کرنے پر آپ وزیراعظم کو بھی بلائیں گے؟، فیصل واوڈا
- بھارت اور بنگلہ دیش میں موسلادھار بارشوں سے 38 افراد ہلاک
- نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- عید الاضحیٰ پر کراچی میں مویشیوں کا سب سے بڑا شہر آباد، خریدار غائب
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
- شدید گرمی میں پالتوجانوروں اور پرندوں پر خصوصی توجہ ضروری
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- جیسے انگریزوں سے آزادی لی ویسے ہی اپنا حق لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
اینیمل فلم کے مقبول گانے پر رقص؛ بوبی دیول نے ریکھا کی نقل کی تھی ؟
ممبئی: گمنامی کی جانب بڑھتے جانے والے بوبی دیول نے فلم اینیمل سے انڈسٹری میں ’’کم بیک‘‘ کیا ہے۔ اس فلم کے گانے ’’جمالِ جمالو‘‘ پر اداکار کے رقص نے فلم بینوں کو ایک بار پھر ان کا دیوانہ بنادیا۔
بوبی دیول آج کل اپنی فلم اینیمل کی بے مثل کامیابی کی داد سمیٹ رہے ہیں۔ اس فلم نے انھیں انڈسٹری میں پھر سے قدم جمانے کا موقع دیا ہے اور بوبی یہ موقع کسی صورت گنوانا نہیں چاہتے۔
فلم اینیمل کے ایک گانے جمال کودو نے اپنی موسیقی اور اُس پر بوبی دیول کے شاندار رقص سے اب تک مداحوں کو سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اس گانے میں بوبی دیول سر پر شراب سے بھرے گلاس کو رکھ کر توازن کے ساتھ اسٹیپس کرتے نظر آئے تھے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر 1988 کی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے۔ یہ کلپ فلم کے گانے ’’ ساسو جی تو نے میری قدر نہ جانی‘‘ کا ہے۔
اس گانے میں ماضی کی خوبرو اداکارہ اور اپنے دور کی بہترین رقاصہ ریکھا کو شراب سے بھرے گلاس کو سر پر رکھ کر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے 38 سال قبل کیے گئے ریکھا کے اس رقص کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اُس دور میں اتنی سہولیات نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اداکارہ ریکھا کا 38 سال قبل کیا گیا رقص
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔