- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں 11 مسلمانوں کے گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
- دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا
- گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی؟
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ کو بچالیا
- مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی
- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
- ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
- سعودی حکومت کو مطلوب قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار
کراچی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا احتجاج، ٹائر نذرآتش، ٹریفک معطل
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/05/2643354-BurningtiresviolenceReuters-1716443026-309-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
کراچی: شہر قائدمیں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ بجلی بندش کے ستائے شہریوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے، جس سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ پر بجلی کے ستائے ہوئے علاقہ مکینوں نے احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے ٹائر نذر آتش کر کے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے گئے جب کہ ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب تقریباً گیارہ بجے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور چھوٹی گاڑیوں کو پی ایس او پمپ سے 24 کی مارکیٹ کی جانب بھیج دیا جب کہ ہیوی ٹریفک کو لائن اپ کر دیا گیا۔
احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ٹائر نذر آتش کیے گئے اور کے الیکٹرک حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا عملی طور پر کوئی نوٹس یا متعلقہ حکام کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا کر اپنی جان چھڑائی جا رہی ہے ۔
احتجاج کے باعث حب ریور روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔