مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2024
کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی:فوٹو:فائل

کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی:فوٹو:فائل

پاکستان: مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر دئیے گئے۔

پی پی 32 ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی پی 32 گجرات ضمنی الیکشن کے پورے حلقے میں دھاندلی ہوئی۔ 18 پولنگ سٹیشنز پر 10 فیصد سے کم خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے۔  کچھ پولنگ اسٹیشنز پر 91 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئےجبکہ 832 ایسے ووٹ ڈالے گئے جو لوگ بیرون ملک ہیں یا انتقال کرچکے ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے استفسار کیا کہ کس طرح ثابت کریں گے کہ ووٹرز بیرون ملک ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جو لوگ انتقال کرچکے ہیں ان کےڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی نگرانی میں بند کمروں میں ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے  پی پی 32 گجرات پر کامیاب امیدوار موسیٰ الہیٰ کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔