- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ٹی 20 ورلڈ کپ، 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
- ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
- سعودی حکومت کو مطلوب قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار
- خضدار سے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث بی ایل اے کا کارندہ گرفتار
- پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام
- کراچی میں پلاسٹک بیگز سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ کامیاب
- ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور
- عالمی بینک نے پاکستان کو مزید 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- اسپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری
- ژوب میں کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد
- سیالکوٹ، بارات میں دلہا کے دوستوں نے ایک کروڑ روپے نچھاور کردیے
- ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش
![کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643378-ecp-1716443947-768-640x480.jpg)
کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی:فوٹو:فائل
پاکستان: مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر دئیے گئے۔
پی پی 32 ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی پی 32 گجرات ضمنی الیکشن کے پورے حلقے میں دھاندلی ہوئی۔ 18 پولنگ سٹیشنز پر 10 فیصد سے کم خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر 91 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئےجبکہ 832 ایسے ووٹ ڈالے گئے جو لوگ بیرون ملک ہیں یا انتقال کرچکے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے استفسار کیا کہ کس طرح ثابت کریں گے کہ ووٹرز بیرون ملک ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جو لوگ انتقال کرچکے ہیں ان کےڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی نگرانی میں بند کمروں میں ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے پی پی 32 گجرات پر کامیاب امیدوار موسیٰ الہیٰ کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔