- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں 11 مسلمانوں کے گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
- دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا
- گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی؟
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ کو بچالیا
- مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی
- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
- ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
- سعودی حکومت کو مطلوب قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار
احسن اقبال ہتک عزت کیس؛ مرادسعید کی گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے احسن اقبال کی جانب سے ہتک عزت کیس میں گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے ہتکِ عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرادسعید نے اپنے وکیل کے ذریعے گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔
مراد سعید کی جانب سے دائر درخواست میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 15 مئی کو معلوم ہوا کہ مرادسعید کے خلاف یکطرفہ عدالتی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا، 23 اپریل کو معاون وکیل کو عدالتی عملے نے بتایاکہ آئندہ سماعت 6 جون کو ہے، ہم سمجھے سماعت 6 جون کو ہے، جس کے باعث 6 مئی، 14 مئی کو عدالتی کارروائی چھوٹ گئی۔
درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ سماعت کی تاریخ اوور رائٹ ہوگئی تھی۔ احسن اقبال نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 سال میں پہلی بار گواہ کا بیان ریکارڈ کروایا۔ غیرحاضری کے باعث احسن اقبال کی درخواست دو بار خارج ہوچکی۔ مرادسعید کے خلاف سازش ہوئی،6 اور 14 مئی کی سماعتوں کو کالعدم قرار دیاجائے اور احسن اقبال کو میرے وکیل کی موجودگی میں دوبارہ شواہد پیش کرنے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت کی جانب سے ریکارڈ کی ٹیمپرنگ پر انکوائری کروائی جائے۔
بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین کی رخصت کے باعث سماعت 4 جون تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔