- بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات قرار
- عالمی بینک نے پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی
- بظاہرعلامات جنہیں دیکھ کر آپ ذیابیطس کی نشاندہی کرسکتے ہیں
- امریکا میں راہ چلتے 3 نوعمر لڑکوں نے ڈائنوسار کا فوسل دریافت کر ڈالا
- بھارت میں چیونٹی کی نایاب قسم دریافت
- کھلاڑی یکجا نہیں ہیں
- افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا، تلاش جاری
- امریکی تجاویز کی حمایت میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل نے منظور کر لی
- وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے ہوگا
- شانگلہ: جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے ہرادیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم سپر ایٹ میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟ جانیے ممکنہ صورتحال
- وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
- لاہور؛ سگے باپ کے وحشیانہ تشدد سے زخمی تین سالہ بیٹا اسپتال میں دم توڑ گیا
- پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا
- کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا
- سینیٹ اجلاس: ملک بھر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی کی تحریک پیش
- غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں تشویش ناک اضافے کا انکشاف
- اغوا برائے تاوان میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک، ساتھی گرفتار
- این ای سی نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
معدوم پرندے کا پَر ریکارڈ قیمت میں نیلام
![(تصویر: ویبز آکشن ہاؤس)](https://c.express.pk/2024/05/2643581-nilam-1716477637-747-640x480.jpg)
(تصویر: ویبز آکشن ہاؤس)
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے ایک نیلام گھر میں معدوم پرندے ہوئییا کا پَر 28 ہزار 417 ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہونے کے بعد دنیا کا سب سے مہنگے داموں بکنے والا پَر بن گیا۔
ویبز نیلام گھر کے مطابق اس پَر کی فروخت 1800 ڈالر میں متوقع تھی لیکن اس کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی نے امیدوں کے ساتھ گزشتہ ریکارڈ کو بھی کو بھی پاش پاش کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اس ہی پرندے کے ایک پَر نے 2010 میں 5 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوکر بنایا تھا۔
ہوئییا پرندہ ماؤری قبیلے کے لوگوں میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے پَر قبیلے کے سرداروں اور ان کے خاندان والوں کے خَود میں لگایا جاتا تھا۔
ہوئییا پرندے کو آخری بار مصدقہ طور پر 1907 میں دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ، اس کے بعد آئندہ 30 سالوں میں متعدد بار اس پرندے کے دیکھے جانے کے غیر تصدیق شدہ واقعات رپورٹ ہوئے۔
ویبز آکشن ہاؤس میں ڈیکوریٹیو آرٹس کی سربراہ لیاہ مورِس نے ایک نیوز ریلیزمیں کہا کہ یہ بات کافی باعث مسرت ہے کہ تاریخ کی اس نایاب شے کو مہنگے داموں خریدنے والا ملا۔ یہ ہمارے ماحولیات کی نزاکت اور اس میں رہنے والی جنگلی حیات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔