- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ
- بابر اعظم کے ساتھ سیلفی
- 19جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان
- اسٹاک مارکیٹ میں73 ہزار حد کی بھی سطح گر گئی، ڈالر مزید مہنگا
- ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان
- کراچی میں قربانی کا جانور بھی اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا
- 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
- حارث رؤف ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے بولر بن گئے
- ہدف جلد حاصل کرنا چاہتے تھے مگر پچ نے ساتھ نہیں دیا، بابر اعظم
- بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں پر مزید دو ٹیکس نافذ کردیے
- بجٹ منظوری کیلیے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب
- کراچی کی 570 عمارتیں خطرناک اور ناقابل رہائش قرار
- قومی اسمبلی کی 100 دنوں کی رپورٹ جاری، وزیراعظم کی صرف دو دفعہ شرکت
- کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ چار ترمیمی بلز منظور
- ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی فتح، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست
- صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، 'معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی'
- کراچی میں میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار
- لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک جاں بحق
- سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا، ’سفید پوش اور غریبوں کو بجلی بلوں میں سبسڈی دی جائے گی‘
کراچی کیلیے بجلی 10.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست
![نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے رائے مانگ لی:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643763-kelectricnijaatxx-1716530965-376-640x480.jpg)
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے رائے مانگ لی:فوٹو:فائل
اسلام آباد: کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔
کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔ بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔
بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔