پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 مئ 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز ریکارڈ سازی دیکھنے میں آئی جب انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار حصص بازار میں 956 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 76070 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں 48 ارب 74کروڑ 18 لاکھ 65 ہزار 555روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 157.80 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 114.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔