امریکا سے تاریخی ہزیمت! شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
گراؤنڈز میں سہولیات نہ ہونے اور بارش کو ہار کی بڑی وجہ قرار دیا (فوٹو: کرک انفو)

گراؤنڈز میں سہولیات نہ ہونے اور بارش کو ہار کی بڑی وجہ قرار دیا (فوٹو: کرک انفو)

امریکی ٹیم کے خلاف تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے تاریخ شکست پر بہانہ بناتے ہوئے پریکٹس سیشن کا وقت نہ ملنے اور بارش کو بڑی وجہ قرار دیدیا۔

سابق کپتان نے سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹنگ اور بالنگ کے طویل سیشنز نہیں مل سکے جبکہ محض 4 گراؤنڈ میں سے 3 پچز پر ٹریننگ کرسکے۔

مزید پڑھیں: کمزور حریف امریکا کے ہاتھوں شکستیں! بنگال ٹائیگرز کا غرور خاک میں ملاگئیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ امریکی ٹیم سے 2 میچز ہار جائیں گے، بطور ٹیم میچز ہارنا مایوس کن ہوتا ہے لیکن ہمیں ورلڈکپ سے قبل ویک اَپ کال مل گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔