- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- کراچی میں عید کے تینوں روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
- جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش؛ ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا
پختونخوا؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/05/2643856-kpksalary-1716546405-645-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے اور مزدور کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فی صد اضافہ کرنے کے ساتھ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔
علی امین گنڈاپور کی نسوار پر ٹیکس تجاویز کی سخت مخالفت
دریں اثنا صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران نسوار پر ٹیکس عائد کرنے پر ایک گھنٹہ سے زیادہ بحث ہوئی، جس میں بجٹ صوبائی بجٹ میں نسوار پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی، جس پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔