- ریاستی ادارے ہمارے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم اور اوپن مارکیٹ میں مستحکم
- ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا بمقابلہ آئرلینڈ، ٹاس تاخیر کا شکار
- سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341 ارب روپے کی مقروض نکلی
- تمباکو نوشی، فاسل فیول کے سبب سالانہ 27 لاکھ اموات کا انکشاف
- مودی کے 30 وفاقی اور 41 ریاستی وزرا میں ایک بھی مسلمان نہیں
- ایلون مسک آئی فون کے اے آئی استعمال سے خوفزدہ، ایپل فون کے بائیکاٹ کی دھمکی
- بجٹ میں کراچی نظرانداز، کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی
- منی لانڈرنگ کیس : مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب کی منی لانڈرنگ کا ضمنی چالان جمع
- اسرائیلی فوجیوں کی رفح میں مسجد کی بے حرمتی؛ ڈائننگ ہال بنادیا
- سندھ کا 3 ہزار 56 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 30 اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی
- طالبان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ختم کرے؛ اقوام متحدہ
- حکومت سے کیا مذاکرات کریں اس کے پاس تو اختیار ہی نہیں، عمران خان
- وفاقی بجٹ مسترد؛ جیولری ایکسپورٹرز کا کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور
- معمر ترین عازم حج؛ الجزائز کی 130 سالہ خاتون سے ملیں
- صدر مملکت سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
- اس ماڈل کی عمر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
- ٹیلی کام انڈسٹری کی بجٹ میں لگائے ٹیکسوں کی مخالفت
- معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ، وزیراعظم
پختونخوا؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/05/2643856-kpksalary-1716546405-645-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے اور مزدور کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فی صد اضافہ کرنے کے ساتھ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔
علی امین گنڈاپور کی نسوار پر ٹیکس تجاویز کی سخت مخالفت
دریں اثنا صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران نسوار پر ٹیکس عائد کرنے پر ایک گھنٹہ سے زیادہ بحث ہوئی، جس میں بجٹ صوبائی بجٹ میں نسوار پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی، جس پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔