زیارت کو گلیات، نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے، وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
سرفراز بگٹی نے زیارت میں عمائدین سے خطاب کیا—فوٹو: فائل

سرفراز بگٹی نے زیارت میں عمائدین سے خطاب کیا—فوٹو: فائل

زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے۔

زیارت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قبائلی عمائدین اور زعما سے خطاب میں کہا کہ زیارت کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے،  ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جس پر عمل درآمد ممکن نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور زیارت کی ترقی کے لیے تمام عمائدین اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی عوامی جرگہ کریں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔