- ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
- جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش؛ ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا
- کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور پان کی دکان لوٹ لی
- ملک کے بیشتر علاقوں میں عید کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی
- سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے
- چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
- ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار
- سعودی عرب؛ غیرقانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار
- دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی میں کمی ہوتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- "کھلاڑیوں کو نہیں، قوم کو ڈنر دیں" مداح ناراض
- کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان
- لاہور میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک
- سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ
- اسرائیلی فوج کے تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی
الیکشن کمیشن کا 98 ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس، 29 مئی کو طلب
![الیکشن کمیشن 29 مئی کو سماعت کرے گا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643931-ecp-1716557541-454-640x480.jpg)
الیکشن کمیشن 29 مئی کو سماعت کرے گا—فوٹو: فائل
![الیکشن کمیشن 29 مئی کو سماعت کرے گا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643931-ecp-1716557541-454-160x120.jpg)
![کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643931-ecp-1716557050-160x120.jpg)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہ ہونے پر 98 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 26 اراکین، بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان اسمبلی کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔
مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہ کرنے جن اراکین کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے، ان میں مسلم لیگ(ن) کے سابق اراکین قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، محسن شاہ نواز رانجھا، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی، حنا ربانی کھر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی صدر یار محمد رند کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن 29 مئی کو مذکورہ اراکین اسمبلی کو جاری نوٹس پر سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس
دوسری جانب الیکشن کمیشن 30 مئی کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کونوٹس جاری کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔