- بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، 15 افراد ہلاک
- وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاپوا نیو گنی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق
- خاتون مسافر کو عملے نے منہ اور ہاتھ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے کیوں باندھا تھا
- کراچی؛ عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق
- خوش رہیں، سلامت رہیں؛ مودی کا عید پر پیغام
- طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلی
- انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہوتے ہیں
- اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
- پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
- گورنر پنجاب بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، 10 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
- پنجاب کے بجٹ میں کسان کارڈ کیلیے 10 ارب روپے مختص
- پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری
- لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء
- غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز
- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن
- حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید
- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن اس لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گا، شرجیل میمن
![سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے، شرجیل میمن فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2644896-sherjeelmemon-1716799807-837-640x480.jpg)
سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے، شرجیل میمن فوٹو: فائل
کراچی: سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے جڑ سے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پُرعزم ہے اور اس حوالے سے پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ان خیالات کا اظہار حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس حکومت سندھ کی منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے دو مختلف کارروائیوں میں بدنام منشیات فروش قمر رضا عرف حذیفہ، محمد سراج عرف ببلو، محسن اور حسن علی کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 440 گرام آئس اور 1010 گرام چرس بھی برآمد کی گئی جب کہ ایکسائز پولیس نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔