کویت آتشزدگی میں ہلاک مزدوروں کے ورثاء کو معاوضہ دے گا

ریسکیو حکام کے مطابق 30 افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔


ویب ڈیسک June 14, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کویت نے دو روز قبل آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی مزدوروں کے ورثاء کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کویت کے نائب وزیر اعظم شیخ فہد نے اعلان کیا کہ منگاف اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 49 افراد میں سے ہر ایک کو معاوضہ دیا جائے گا۔

رہائشی عمارت میں تشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے 49 مزدوروں میں سے 40 کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے جبکہ 3 فلپائنی مزدور بھی اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 30 افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع شیخ نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ متاثرین کی لاشیں فوجی طیاروں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی جائیں گی۔

فلپائن کے امیگرنٹ ورکرز ڈپارٹمنٹ (ڈی ایم ڈبلیو) نے تین سمندر پار فلپائنی کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تارکین وطن کے سیکریٹری ہانس لیو جے کیڈک کا کہنا ہے کہ دھوئیں سے سانس لینے سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد 11 او ایف ڈبلیو ز کے ایک گروپ کا حصہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں