عائشہ منزل سے شیر خوار بچی اغوا والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

مغویہ کا والد قربانی کے جانور فروخت کرنے حیدرآباد سے کراچی آیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک June 22, 2024
پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا—فوٹو: فائل

عائشہ منزل فلائی اوور کے نیچے سے نامعلوم ملزمان شیر خوار بچی کو اغوا کر کے فرار ہوگئے اور پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

عزیز آباد پولیس نے بتایا کہ عائشہ منزل فلائی اوور کے نیچے سے شیر خوار بچی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور مغویہ کے والد میگو نے پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ وہ حیدر آباد حاجی محلہ قاسم آباد کا رہائشی ہے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانور فروخت کرنے کراچی آیا تھا اور فروخت کیے گئے متعدد مویشیوں کی رقم لینا باقی تھی اسی وجہ سے رات فٹ پر ہی سوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیان شب ساڑھے چار بجے کے قریب آنکھ کھلی تو میری اہلیہ کے برابر میں سوئی ہوئی میری 6 ماہ کی بیٹی مہک دکھائی نہیں دی، جس پر اس نے اہلیہ سے پوچھا اور بعدازاں اپنے طور پر معلومات حاصل کی تو پتا چلا کہ میری بیٹی کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم اشخاص اٹھا کر لے گئے ہیں جسے کافی تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 339 سال 2024 بجرم دفعہ 363 چونتیس کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں