پرابھاس اور دیپیکا کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی ریلیز میں رکاوٹ آگئی
دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی
سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکاپڈوکون کی نئی میگا سائنس فکشن فلم 'کالکی2898' کی ریلیز میں رکاوٹ آگئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ڈسٹری بیوٹروں کی طرف سے سینما مالکان کو ہدایت آئی ہے کہ 'آئی میکس' اسکرینوں پر فلم کی ایڈوانس بکنگ روک دی جائے۔
سینما مالکان نے ڈسٹری بیوٹروں کی ہدایت پر 'آئی میکس' اسکرینوں کی ایڈوانس بکنگ روک دی ہے اور اب یہ اطلاعات ہیں کہ فلم صرف ٹو ڈی اور تھری ڈی اسکرینوں پر ریلیز کی جائے گی۔
میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینسر بورڈ کے حیدر آباد آفس نے فلم کیلئے 'یواے' سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے اور فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سائنس فکشن 'کالکی2898' پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی
دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔
میگا فلم کو پہلے 'پروجیکٹ کے' کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔