پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ تعداد 14 ہو گئی

موجودہ واقعے سے پہلے لاپتا تمام فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک June 25, 2024
نور شیر کے لاپتا ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوگیا، جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کے کینیڈا میں اب تک غائب ہونے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔


ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کے ٹورنٹو سیکٹر پر فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتا ہونے کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور سے لاپتا ہوگہا۔ نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا ۔


یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ' سلپ '


نور شیر کے لاپتا ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد موجودہ فضائی میزبان سمیت پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتا مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ لاپتا فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ اسائلم کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔


واضح رہے کہ ٹورنٹو کی جیل میں رہنے والی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو پرواز پر 10 سے زائد بار تعینات کیا گیا تھا۔ مذکورہ خاتون کو ٹورنٹو پرواز پر تعینات نہ کیے جانے کی واضح ہدایات کے باوجود ڈیوٹی پر بھیجاگیا۔ ٹورنٹو میں تاحال موجود حنا ثانی کی تعیناتی کے ذمے داران کے خلاف جاری تحقیقات میں بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے وزارت ہوا بازی اور قومی ائرلائن نے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں 'سلپ' ہونے کا انکشاف


دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق موجودہ واقعے سے پہلے لاپتا تمام فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ نور شیر کے حوالے سے بھی محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حنا ثانی نامی فضائی میزبان کی تعیناتی کے حوالے سے قائم وزارت ہو ابازی اور ائرلائن انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں