فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام

1818 میں فرینکنسٹائن: اور، دی ماڈرن پرومیتھیئس نامی ناول 8 لاکھ 43 ہزار 750 ڈالر میں نیلام کیا گیا


ویب ڈیسک July 04, 2024

برطانوی مصنفہ میری شیلی کے ناول فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 8 لاکھ 43 ہزار 750 ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

1818 میں فرینکنسٹائن: اور، دی ماڈرن پرومیتھیئس نام کے اس ناول کا پہلا ایڈیشن گلابی گتوں کے اندر تین جلدوں میں شائع ہوا تھا جو بے نام تھا۔

فرینکنسٹائن کے پہلے ایڈیشن کا یہ نسخہ گلابی گتوں والی صرف تین جلدوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک باقی ہے۔ باقی کے دو نسخے نیو یارک پبلک لائبریری میں فورزائمر اور برگ کلیکشن کے پاس ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں