جاوید اختر نے ممبئی کے فیشن ایبل علاقے میں مہنگی جائیداد خرید لی

نئی پراپرٹی ایک بنا بنایا اپارٹمنٹ ہے جس کا رقبہ تقریباً 111 اسکوائر میٹر ہے اور اس کی قیمت سات کروڑ 76 لاکھ روپے ہے


ویب ڈیسک July 04, 2024
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے ممبئی کے فیشن ایبل علاقے جوہو میں مہنگی جائیدار خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پراپرٹی ایک بنا بنایا اپارٹمنٹ ہے جس کا رقبہ تقریباً 111.43 اسکوائر میٹر ہے اور اس کی قیمت سات کروڑ 76 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق دو جولائی کو جائیداد کی منتقلی کے مد میں اسٹیمپ ڈیوٹی 46.02 لاکھ روپے اور رجسٹریشن فیس 30,000 روپے ادا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لتا منگیشکر کے متعلق صحافی کا سوال، جاوید اختر مشتعل ہوگئے

یہ بھی پڑھیں : جاوید اختر نے فلم 'ڈنکی' کے ایک گانے کیلئے ریکارڈ معاوضہ لیا

یاد رہے کہ جاوید اختر نے 2021 میں اس سے ملحقہ 113.20 میٹرز کا ایک اپارٹمنٹ سات کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔