سینیئر اداکار شتروگھن سنہا بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑے

سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی وجہ سے سنہا خاندان میں اختلافات چل رہے ہیں


ویب ڈیسک July 07, 2024
شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا کو خبردار کردیا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے اُن کی فیملی کے اندرونی معاملات کو میڈیا پر لانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری فیملی بھی عام بھارتی خاندان کی طرح ہے جس طرح ہر فیملی کے درمیان اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں، اُسی طرح میری فیملی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ اگر میری فیملی کے افراد کے درمیان کچھ اختلافات چل رہے ہیں تو اُس پر زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے، میرے خیال میں کسی سازش کے تحت میری فیملی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سینیئر اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میرے بیٹے لُو سنہا نے اپنی بہن سوناکشی کی شادی میں شرکت نہیں کی تو یہ کوئی بڑی بات نہیں، خاندانوں میں تو اسے بھی بڑی بڑی باتیں ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا کے بھائیوں نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

انہوں نے اپنی بیٹی کی مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کے حوالے سے کہا کہ صرف بالی ووڈ میں نہیں بلکہ اب تو پورے بھارت میں ہی اس طرح کی شادیاں ہورہی ہیں، مجھے اُمید ہے کہ ظہیر اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنائے گا اور میری بیٹی کو خوش رکھے گا۔

شتروگھن سنہا نے میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اب کسی نے میری فیملی پر تنقید کی یا میری فیملی کے بارے میں کوئی بات کی تو میں برداشت نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سوناکشی سنہا کے دونوں بھائی کُش اور لو سنہا سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ان دونوں بھائیوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت نہیں کی، کہا جارہا تھا کہ مسلمان دوست سے شادی کرنے پر دونوں بھائی اپنی بہن سے ناراض ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں