ملتان کے نجی اسپتال میں ڈائیلسز کروانے والے 4 مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

ڈائیلسز مریضوں کی گائیڈ لائنز کے مطابق اسکریننگ کی جا رہی ہے،ایم ایس نجی اسپتال


ویب ڈیسک December 13, 2024

ملتان کے نجی اسپتال میں ڈائیلسز کروانے والے 4 مریضوں میں ای آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایم ایس نجی اسپتال ڈاکٹر اکبر سعد کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈائیلسز پر موجود مریضوں کی گائیڈ لائنز کے مطابق اسکریننگ جاری ہے۔ اسکریننگ کے دوران گزشتہ ماہ ایک مریض ایچ آئی وی پازیٹو آیا جس کا ریکارڈ فوری طور پر ایڈز کنٹرول پروگرام سے شیئر کیا گیا۔

ایم ایس کے مطابق ایج آئی وی پازیٹو مریض نے گزشتہ ماہ مظفر گڑھ سے ڈائیلسزکروانا شروع کیے تھے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 3 مریضوں میں اسکریننگ کے بعد ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک مریض ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز سے ڈائیلسز کروا رہا ہے۔ ایک مریض کے گردوں کا عارضہ بہتر ہونے پر اسے مزید ڈائیلسز کی ضرورت نہیں رہی۔

ڈاکٹر اکبر سعید کا مزید کہنا ہے کہ ایک مریض کا نجی اسپتال کی ایچ آئی وی مریضوں کے لیے مخصوص مشین پر ڈائیلسز جاری ہے۔ اس وقت نجی اسپتال میں ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے 22 مشینیں فعال ہیں۔ فعال مشینوں پر رجسٹرڈ 132 مریضوں کے ڈائیلسز کیے جار ہے ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے 5، ہیپاٹائٹس بی مریضوں کے لیے 2 اور ایچ آئی وی مریضوں کے لیے ایک مشین مخصوص کی گئی ہے۔ رجسٹرڈ ڈائیلسز مریضوں میں 75 مریض ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں