جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کارکو جلد بے نقاب کردوں گی نادیہ جمیل

اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے سے بچتی ہوں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں جو مشکل پیدا کرسکتے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 08, 2024
(فوٹو : اسکرین گریب)

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنسی ہراساں کرنے والے شوبز ہدایت کار کو جلد بے نقاب کردیں گی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے بچے چھوٹے ہیں اور ان کا خون گرم ہے، وہ کچھ کرسکتے ہیں اسی لئے فی الحال نام نہیں لینا چاہتی۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا وہ اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے سے بچتی ہیں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہیں جو مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے انہیں ہدایت کار نے ہراساں کیا انہوں نے اس ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ اب بہت کامیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ نادیہ جمیل کا مرگی کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف واک میں نادیہ جمیل کی شرکت

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نعمان اعجاز نے ایک ڈرامے کی پیشکش کی لیکن انہیں جب علم ہوا کہ پروجیکٹ کی ہدایت کاری وہی بندہ کررہا ہے تو انہوں نے ڈرامے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں