کم وقت میں لندن کے تمام زیر زمین اسٹیشنز گھومنے کا ریکارڈ
آٹھ نوجوانوں کے گروپ نے لندن کے کل 272 زیر زمین اسٹیشنز گھومنے کا یہ ریکارڈ 18 گھنٹے، 8 منٹ اور 13 سیکنڈوں میں بنایا
آٹھ برطانوی نوجوانون نے کم وقت میں لندن کے تمام زیرِ زمین اسٹیشنز گھوم کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 16 سے 17 سال کے درمیان نوجوانوں نے لندن کے کل 272 زیر زمین اسٹیشنز گھومنے کا یہ ریکارڈ 18 گھنٹے، 8 منٹ اور 13 سیکنڈوں میں بنایا۔
ایمرشیم ایمبوشرز نامی یہ گروپ کو ریکارڈ بنانے کے لیے صرف پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے لندن کے ہر زیر زمین اسٹیشن پر رکنا تھا۔
گروپ اس سے پہلے بھی اس ریکارڈ 'دی لندن ٹیوب چیلنج' کے لیے دو بار کوشش کر چکا ہے۔ لیکن ان کے حصے میں کامیابی تیسری بار میں آئی۔