صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 ضمنی الیکشن پولنگ شروع

خالی نشست پر پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگی


ویب ڈیسک July 11, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

خالی نشست پر پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگی۔

انتخابات میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایک لاکھ 79 ہزار 10 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی الیکشن کے لیے کل 91 پولنگ سٹیشن 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

پی کے 22 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں سنی اتحاد کونسل سے راحت اللہ، متحدہ قومی موومنٹ سے صدام حسین، جماعت اسلامی پاکستان سے عابد خان، پی پی پی پارلیمینٹیرین سے عبداللہ عوامی نیشنل پارٹی سے محمد نثار سمیت 7 آزاد حیثیت میں امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں