لاہور گھریلوملازمہ پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنیوالے مالک مکان بھائی گرفتار

ملزمان وارث عباس اور علی عباس نے گھریلو ملازمہ پر 70 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کروایا،پولیس


ویب ڈیسک August 06, 2024
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت ہوا ہے( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

گارڈن ٹاؤن میں گھریلوملازمہ پر چوری لگا کر تشدد کرنے والے مالک مکان دو بھائی گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان وارث عباس اور علی عباس نے گھریلو ملازمہ پر 70 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کروایا ۔

ملزم نے گھریلو ملازمہ منزہ پر چوری کے شبہے میں بدترین تشدد کیا۔

پولیس نے گھریلو ملازمہ کا میڈیکل کروا کر مالکان وارث عباس اور علی عباس کو گرفتار کرلیا ہے جو اعظم مارکیٹ کے تاجر ہیں۔

انویسٹیش گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ روپے چوری کے مقدمہ میں تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں