کیا آپ اس تصویر میں معروف پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں

آپ بچپن سے ہی بہت خوبصورت ہیں، مداحوں کے تبصرے


ویب ڈیسک August 07, 2024
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں نے انکی تصویر پر اپنے تبصروں میں لکھا کہ حرا مانی بچپن سے ہی بہت خوبصورت ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ اپنے بیٹے ابراہیم سے کافی ملتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حرامانی کے ساتھ ایک اور بچی بھی موجود ہے لیکن انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس کی تفصیل نہیں بتائی۔


حرا مانی اپنے کرداروں کی وجہ سے خواتین میں بے حد مقبول ہیں جو 19 سال کی عمر میں شادی اور دو بچوں کے باوجود آج بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں یقین کا سفر، پگلی، ٹھیس، دل موم کا دیا، آنگن، بندش، دو بول، میرے پاس تم ہو، غلطی اور کشف شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں