مراد سعید کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے رابطوں کا انکشاف

مراد سعید کی وجہ سے پی ٹی آئی کے پی ونگ اور پارلیمانی پارٹی میں اختلافات پیدا ہوئے۔


ویب ڈیسک September 02, 2024
مراد سعید کی وجہ سے پی ٹی آئی کے پی ونگ اور پارلیمانی پارٹی میں اختلافات پیدا ہوئے۔

9 مئی کیسز میں روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹریبیون کی خبر کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں مطلوب مراد سعید روپوش ہیں جس کے باوجود وہ کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مراد سعید ہی ہیں جنہوں نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کے اقدامات شروع کیے اور انہوں نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان سے متعلق معاملات پر سخت مؤقف اختیار کرنے پر قائل کیا۔

مراد سعید پارٹی میں فیصلہ کن کردار ادا کررہے ہیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے پی ونگ اور پارلیمانی پارٹی میں اختلافات پیدا ہوئے۔ جبکہ مخالف دھڑے کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر انہی کے کہنے پر ہی مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں