یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیںوفاقی وزیرصنعت و پیداوار

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے، رانا تنویر حسین


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت لانے کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔

رانا تنویز حسین نے کہا کہ تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں