اجے دیوگن اور سنجے دت ’سن آف سردار2‘ میں ساتھ نظر آئیں گے
فلم کی کہانی میں بہاری اور پنجابی ڈانز کے درمیان گینگ وار دکھائی جائے گی
بالی وڈ اداکار سنجے دت اور اجے دیوگن 'سن آف سردار 2' میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے اور فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں پنجاب میں شروع ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی میں بہاری اور پنجابی ڈانز کے درمیان گینگ وار دکھائی جائے گی اور روی کشن کا کردار سنجے مشرا ادا کریں گے۔
سنجے دت کو برطانیہ کا ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ان کی فلم میں شمولیت برقرار رہی ہے۔
یاد رہے کہ فلم کی ہدایتکاری وجے کمار ارورا کریں گے اور شوٹنگ یوکے اور بھارت دونوں جگہ ہوگی۔