شاہ رخ خان اور سہانا کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کب ریلیز کی جائیگی

’کنگ‘ کو سوجوئے گھوش ڈائریکٹ اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند پروڈیوس کر رہے ہیں


ویب ڈیسک September 05, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی میگا ایکشن فلم 'کنگ' کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی یورپ کے پس منظر میں فلمائی جائے گی اور اسے 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔

'کنگ' ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جسے سوجوئے گھوش ڈائریکٹ اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند پروڈیوس کر رہے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان اور سہانا خان دو مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ ابھیشیک بچن منفی کردار میں ہوں گے۔

کہانی میں شاہ رخ خان اور سہانا خان ایک ساتھ مل کر ابھیشیک بچن کے کردار کا مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ مخصوص موسمی حالات میں یورپ میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں