جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر 26 ستمبر کو سماعت کریں گے


ویب ڈیسک September 07, 2024
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف الزامات کی تشہیر پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔


رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کو 26 ستمبر کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے ۔


عدالت نے وقاص ملک ایڈووکیٹ سمیت 2 صحافیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں جب کہ صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کر رکھا ہے ۔ سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالتی معاون مقرر ہیں ۔


یہ خبر بھی پڑھیں: بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط


ہائی کورٹ میں سالانہ تعطیلات سے پہلے 9 جولائی کو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی۔


دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 11 ستمبر کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدم دستیابی کے باعث 11 ستمبر کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔


ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ کازلسٹ میں جاری کرے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو مہم میں ملوث لوگوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے اور آئی ایس آئی سے آئندہ سماعت تک رپورٹس بھی طلب کر رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں