فتنہ پارٹی کے پاس جلسے کیلیے فنڈز ہیں نہ بندے اور نہ سہولت کاری عظمیٰ بخاری

فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک September 07, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے، ان کے پاس جلسے کیلیے فنڈز ہیں، نہ بندے اور نہ سہولت کاری۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کے پاس جلسے کے لیے فنڈز ہیں نہ بندے ہیں نہ سہولت کاری ہے۔ ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں۔ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے۔


عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں زہر اگلنا وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں۔ فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے۔ اب ان کو ہیڈ لائنز میں جگہ بنانے کے لیے بھی مریم نواز کا نام لینا پڑتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے۔ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔ یہ شخص جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوؤں کی بھی فکر ہو رہی ہے۔ مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں