پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان

رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا، نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست


ویب ڈیسک September 07, 2024
فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیکرٹری جنرل کے استعفی کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہونے جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو ہٹانے کے لیے بانی عمران خان نے اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں