ایتھلیٹ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا بوائے فرینڈ بھی جلنے سے ہلاک

ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی


ویب ڈیسک September 10, 2024
مبینہ طور پر اتھلیٹ کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا ہے (فوٹو: فائل)

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو آگ لگا کر قتل کرنے والا سابق بوائے فرینڈ بھی زخموں کی تاب نے لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

یوگنڈا کی ایتھلیٹ 33 سالہ ریبیکا چیپٹگی کو یکم ستمبر کو انکے سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، اس حملے میں ریبیکا چیپٹگی کے جسم کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ جھلس گیا تھا اور چار دن بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

حملے کے دوران خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ ساتھ حملہ آور بھی 30 فیصد جھلس گیا تھا جس کے بعد دونوں کو طبی امداد کیلئے ایک ہی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میں شریک یوگنڈا کی اتھلیٹ کو بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

کینیا کے اسپتال میں زیر علاج ریبیکا چیپٹگی کا سابق بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما مارانگاچ بھی پیر کو انتقال کر گیا جہاں کچھ دن قبل ریبیکا چیپٹگی کا انتقال ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین کا جھگڑا چل رہا تھا۔

یاد رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی اور میراتھن میں 44 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں